جمعہ، 24 نومبر، 2023

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنے سے انکار مہنگا پڑ گیا؟، حارث روف کیلئے پریشان کن خبر آگئی

 



 پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی بگ بیش کیلئے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جوکچھ روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کے مطابق پی سی بی کے حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ زیر غور ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی ویب سائٹ نے دعو یٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے حارث کا دفاع کیے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔ حارث رؤف اور اسامہ میر میلبورن سٹارز اور زمان خان کا سڈنی تھنڈرز کے ساتھ معاہدہ ہے۔ حارث صرف محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں دیے گئے کیٹگری بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے تحت ماہانہ 40 لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی کے علاوہ اضافی میچ فیس، بونس اور آئی سی سی ریونیو میں پی سی بی کے شیئر سے حصہ بھی شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں