مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیزتقریر کے کیس میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کیس کی سماعت کی جہاں عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب کو دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا جب کہ عدالت میں پیش ہونے پر ن لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے اور جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا اور نواز شریف کو چور ڈاکو کہا گیا لیکن نا اہل بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کیا گیا، پچھلے انتخابات میں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سوال کیا جانا چاہیئے تھا، کیا سب کے علم میں نہیں کہ جوڈیشل کمپلیکس پر کیسے حملہ کیا گیا؟ چند صحافیوں نے نواز شریف کے خلاف مہم چلائی کہ وہ چور ہے، آج بھی لیول پلائنگ فیلڈ نہیں ہے اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھایا جاتا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں