بدھ، 15 نومبر، 2023

پی سی بی نے محمد حفیظ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

 


پی سی بی نے محمد حفیظ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔


پی سی بی نے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ بولنگ کوچ مورنی مورکل کے استعفے کے بعد کپتان بابراعظم نے بھی قیادت چھوڑ دی ہے۔


اس سے قبل بورڈ کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی نے ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کر دیا ہے۔



تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری رکھیں گے جب کہ پی سی بی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے مقررہ وقت پر نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کرے گا۔


پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں