بدھ، 15 نومبر، 2023

بلوچستان کے 15 الیکٹیبلز نون لیگ میں شامل: ’سیاسی وفاداریاں بدلنے والے جانتے ہیں کہ ہوا کس طرف کی ہے‘

بلوچستان کے 15 الیکٹیبلز نون لیگ میں شامل: ’سیاسی وفاداریاں بدلنے والے جانتے ہیں کہ ہوا کس طرف کی ہے‘

مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے تھا۔ شامل ہونے والے الیکٹیبلز اور دیگر سیاسی شخصیات میں سے اکثریت کا نہ صرف ماضی میں نواز لیگ سے تعلق رہا ہے بلکہ وقتاً فوقتاً یہ دیگر سیاسی جماعتوں کا بھی حصہ بنتے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ بظاہر عمومی رائے یہی ہے کہ ’اسٹیبلمشنٹ کی ہواؤں کا رُخ بھی ن لیگ کے حق میں‘ ہو چکا ہے۔

پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کوئی نیا معاملہ نہیں جہاں مرکزی سیاسی جماعتیں بھی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقامی الیکٹیبلز پر ہی انحصار کرتی ہیں تاہم بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ایک ایسی جماعت تھی جس نے 2018 کے الیکشن سے قبل اچانک نمودار ہو کر صوبے میں ن لیگ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور الیکشن کے بعد تحریک انصاف کی اتحادی بن گئی اور حکومت قائم کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں