لاہور میں مصنوعی بارش پر کتنے کروڑ روپے لاگت آئے گی اور کس ملک سے رابطہ کیا گیا ہے ؟ اس حوالے سے بتایا رہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت میں مصنوعی بارش کرنے پر 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگراں وزیرِ اعلی کی اجازت سے مشروط ہو گی۔
"جنگ " کے مطابق نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے۔ چین سے بات ہو گئی ہے جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں