عام انتخابات سے قبل نئے مہمانوں کی آؤبھگت کیلئے پار لیمنٹ ہا ؤس کے دونوں کیفے ٹیریا زکی تزئین و آ رائش کرنے اور انہیں جدید سہولتوں سے آ راستہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔"جنگ " کے مطابق ایک کیفے ٹیریا ارکان پارلیمنٹ کیلئے اور دوسرا پارلیمنٹ ہا ؤس کے سٹاف کیلئے ہے۔لاہور کے ایک انٹیریئر ڈیزائنر کنسلٹنٹ نے نیا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ذ رائع کے مطابق اس تزئین و آرائش پر 82ملین روپے لاگت آ ئے گی۔ کیفے ٹیریا کی نئے سرے سے سلینگ کی جا ئے گی، فلور نیا بنا یا جا ئے گا، کچن نیا تعمیر کیا جا ئے گا۔ کچن کاتمام سامان بشمول کوکنگ رینج ‘ چلرز ‘ آ ئس کیو بز ‘ کافی میکرز اور کرا کری نئی خریدی جا ئے گی۔ نیافر نیچر بھی خریدا جا ئے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں