جمعرات، 23 نومبر، 2023

آئی سی سی نے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی پر 6 سال کی پابندی عائد کر دی


 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر مارلن سیموئلز پر 6 سال کی پابندی لگا دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے مارلن سیموئلز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی، ان پر ستمبر 2021 میں 4 الزامات عائد کئے گئے تھے اور تحقیقات کے بعد مارلن جرم کے مرتکب پائے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارلن سیموئلز نے 20 سال کرکٹ کھیلی اور ان کو قواعد و ضوابط کا بخوبی علم تھا۔ مارلن 2019 میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ تھے تاہم انہوں نے میچز نہیں کھیلے تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں